اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اور اس کے بعد کے اقدامات مقبوضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانے اور بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنےکیلئے کئے گئے جو بین الاقوامی قانون اور جموں و کشمیر کے تنازعہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے نہ صرف اپنی ذمہ داریوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری کرنے اور کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت کا استعمال کرنے کی اپنی قیادت کے پختہ وعدوں سے انکار کیا ہے بلکہ اس نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیر قانونی اور زبردستی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے دہشت گردی اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر 9 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں جہاں غیر قانونی انتظامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس میں زمینوں کی ضبطی، غیر کشمیریوں کو بسانے اور لاکھوں غیر قانونی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا اجراء شامل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت ان کارروائیوں کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعدد وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے 150ارب روپے مالیت کے وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کا اجراء کر دیا۔ اس پیکج کے تحت...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، کمانڈنٹ...
راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے 62 کارکنوں کورہاکردیاگیا، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی...
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ اور...
اسلام آباد حکومت نے رمضان المبارک کےلیے 5ارب روپے کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکچ کا اعلان کی ہے جس کےتحت آٹا...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں نامزد انڈر ٹرائل ملزمان کے انٹرویو کرنے اور اس کو نشر کرنے کے خلاف...
لاہور سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی مبینہ...