کمانڈر مسلح افواج ہنگری کی سربراہ پاک فضائیہ سےملاقات، دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

05 اگست ، 2022

اسلام آباد ( وقائع نگار ) لیفٹیننٹ جنرل رومولوس روسزین زیندی،کمانڈر مسلح افواج ہنگری نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جمعرات کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کیطرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔ ایئرچیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے پاک فضائیہ اور ہنگری فضائیہ کےمابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ دونوں معززین نے تربیت اورخود انحصاری سمیت دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا.ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے مختلف امور پربھی تبادلہ خیال ہوا۔