اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فارن فنڈنگ حاصل کرکے سیاسی تحریک شروع کی ، عمران خان ملک کا خزانہ خالی کرکے معیشت کو تباہ کردیا،عمران خان نے فنڈنگ کیس 8 سال تک التوا میں رکھنے کی کوشش کیوں کی؟ عمران خان نے آئین وقانون کی خلاف ورزی کی۔جمعرات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر صاف اور شفاف تھے تو 8 سال تک اس مسئلے کو طول نہ دیتے، فارن فنڈنگ کیس میں اگر کچھ نہیں تھا تو 8 سال تک آپ نے تاخیری حربے کیوں استعمال کئے ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کیلئے آپ کے دل میں کوئی ہمدردی نہیں ہے ، عمران خان نے جب اپریل میں حکومت چھوڑی تو پاکستان کے سری نکا جیسے حالات کی باتیں ہو رہی تھیں ، عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا ، عمران خان نے اپنے دورہ حکومت میں سی پیک کو نشانہ بنایا جس سے فنڈنگ بند ہوئی ، عمران حکومت نے 4 سال تک گوادر بندرگاہ کی صفائی کیلئے پیسے نہیں دیئے ، عمران خان نے پاکستان کے آئینی اداروں کے خلاف باتیں کیں ، 3 سال میں ملک کی فوڈ سکیورٹی تباہ کر دی ، مہنگائی کا جن عمران خان بوتل سے نکال کر گئے ۔ ہم پاکستان کو ایک نئے ہٹلر کا یرغمال نہیں بننے دیں گے ، اگر عمران خان صادق اور امین تھے تو اکائونٹس کیوں چھپائے ، عمران خان کو اپنے تمام جرائم پر آئین اور قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ، بھارتی شہریوں سے عمران خان فنڈنگ لیتے رہے۔ آج جو ملک میں مہنگائی ہے وہ عمران خان کی وجہ سے ہے، عمراان خان جواب دے کہ وہ آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ کیوں کر کے گیا۔دریں اثناء پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے زیر اہتمام پاکستان کیلئے ایک سالہ ترقی کی حکمت عملی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات کی ترقی میں کامیابی ہے اور حکومت ملک کی برآمدات کو موجودہ 30 ارب ڈالر سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ملک کی پائیدار ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر چارٹر آف اکانومی تیار کرنے کے لیے کردار ادا کریں اور پاکستان کی معاشی ترقی کیلئےمضبوط معاشی پالیسیاں تیار کریں۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعدد وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے 150ارب روپے مالیت کے وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کا اجراء کر دیا۔ اس پیکج کے تحت...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، کمانڈنٹ...
راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے 62 کارکنوں کورہاکردیاگیا، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی...
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ اور...
اسلام آباد حکومت نے رمضان المبارک کےلیے 5ارب روپے کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکچ کا اعلان کی ہے جس کےتحت آٹا...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں نامزد انڈر ٹرائل ملزمان کے انٹرویو کرنے اور اس کو نشر کرنے کے خلاف...
لاہور سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی مبینہ...