اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے سینئرنائب صدرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ایک پیچیدہ معاملہ ہے‘ تعلقات میں کوئی اتنی خرابی بھی نہیں آئی اور اتنے اچھے بھی نہیں ہوئے۔ایک انٹرویومیں فواد چوہدری کا کہناتھاکہ ہمارے تعلقات کبھی بھی بڑے خراب نہیں ہوئے۔ ہمارے تعلقات مسلم لیگ ن کی نہج تک نہیں پہنچے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں، جب ٹھیک ہونی ہوئیں تو ہو جائیں گی کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے۔ ان کامزیدکہناتھاکہ میں ایک ایسے حلقے سے آتا ہوں جہاں سارا فوجی میرا ووٹر ہے اور مجھے لگتا ہے کہ فوج کے اندر ہماری ایک بڑی سپورٹ موجود ہے۔مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات میں اہم پیغام پہنچانے سے متعلق اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مولانا کوئی پیغام لے کر نہیں آئے تھےسیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر اس کا فریم ورک اور حل نکالنا چاہیے‘بہتر ہے کہ عام انتخابات کے بعد بننے والی حکومت نئے آرمی چیف کو تعینات کرے ‘جس طرح عدلیہ میں ایک فارمولہ طے کیا ہے اسی طرح سیاسی جماعتوں کو مل کر یہ معاملہ بھی ختم کرنا چاہیے۔پنجاب حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔شہباز شریف نے جعلی بیان حلفی عدالت میں دیا ہے اور یہ ایک مجرمانہ فعل ہے۔ ہم اس پر غور کر رہے ہیں اور جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے میرے خیال میں سیاسی جماعتوں کو خود ہی بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔ اگر سیاسی جماعتیں خود بیٹھ کر بات کر لیں تو بہتر ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کا ماضی میں ایک کردار رہا ہے لیکن سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں الیکشن فریم ورک طے نہیں کریں گی تو پھر اسٹیبلشمنٹ کر لے لیکن بہتر ہوگا کہ سیاسی جماعتوں یہ مسئلہ حل کریں۔ شہباز شریف سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں تو بات چیت شروع ہو جائے گی۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعدد وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے 150ارب روپے مالیت کے وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کا اجراء کر دیا۔ اس پیکج کے تحت...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، کمانڈنٹ...
راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے 62 کارکنوں کورہاکردیاگیا، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی...
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ اور...
اسلام آباد حکومت نے رمضان المبارک کےلیے 5ارب روپے کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکچ کا اعلان کی ہے جس کےتحت آٹا...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں نامزد انڈر ٹرائل ملزمان کے انٹرویو کرنے اور اس کو نشر کرنے کے خلاف...
لاہور سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی مبینہ...