اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ،نامہ نگار خصوصی ) یورپی یونین نے پاکستان کیلئے ساڑھے 26کروڑ یورو کی لاگت کے ای یو ملٹی اینول انڈیکیٹو پروگرام(2021تا 2027) کا آغازکردیاہےاس ضمن میں پاکستان میں یورپی یونین کی سفیرڈاکٹررینا کیونکا اورسیکرٹری اقتصادی امورڈویژن میاں اسد حیاء الدین نے دستاویزات کاتبادلہ کیا۔ابتدائی طورپر یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو2024 تک کی مدت میں ساڑھے 26کروڑ یورو کی گرانٹ فراہم کی جائیگی۔سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن میاں اسدحیاء الدین نے اس موقع پرکہاکہ یورپی یونین وژن 2025 کے اہداف کے حصول میں اس گرانٹ کے ذریعہ پاکستان کی معاونت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ای یو ملٹی اینول انڈیکیٹو پروگرام کے ذریعہ یورپی یونین کی مجوزہ ٹیم یورپی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ معاونت کرے گی، اس پروگرام میں ماحول دوست اقتصادی بحالی اورروزگارکے مواقع کی فراہمی پرتوجہ مرکوزکی جائیگی۔ای یو ملٹی اینول انڈیکیٹو پروگرام پاکستان کے اقتصادی اورسماجی ترجیحات کے مطابق ترتیب دیاگیاہے۔وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق، پاکستان میں یورپی یونین کے حکام اورسینئرآفیسران بھی اس موقع پرموجودتھے۔ دریں اثناوفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق نے یورپی یونین کی سفیرڈاکٹر رینا کیونکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اورتعاون ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کامتمنی ہے ۔وفاقی وزیرنے یورپی یونین کی سفیرکوملک میں حالیہ بارشوں اورسیلاب کی صورتحال پربریفنگ دی ، انہوں نے قدرتی آفت میں ڈونرزکے درمیان رابطہ کاری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ یورپی یونین کی سفیرنے ان کوششوں کوسراہا ، انہوں نے پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول میں رابطوں کوموثربنانے کی ضرورت پربھی زوردیا۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعدد وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے 150ارب روپے مالیت کے وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کا اجراء کر دیا۔ اس پیکج کے تحت...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، کمانڈنٹ...
راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے 62 کارکنوں کورہاکردیاگیا، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی...
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ اور...
اسلام آباد حکومت نے رمضان المبارک کےلیے 5ارب روپے کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکچ کا اعلان کی ہے جس کےتحت آٹا...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں نامزد انڈر ٹرائل ملزمان کے انٹرویو کرنے اور اس کو نشر کرنے کے خلاف...
لاہور سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی مبینہ...