اسلام آباد (جنگ رپورٹر ، خبر نگار، این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے بعد ترمیم کیلئے واپس لے لیا ہے۔ ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے فوری بعد ہی واپس لے لیا گیا۔ ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تبدیل ہونے کے نکات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے چارٹر آف ڈیمانڈ اور قرارداد الیکشن کمیشن کو پیش کردی ہے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مزید قانونی پہلوں کو اجاگر کرنے کیلئے ریفرنس واپس لیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس واپس لینے پر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریفرنس کو روکا ہے ، مزید شواہد ساتھ لگا رہے ہیں۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا جو بابر اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے بھجوایا گیا تھا۔ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بد انتظامی کر رہے ہیں اور آئینی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے۔ انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ ریفرنس کے مطابق گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کیلئے دباو ڈالا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا تھا۔ دوسری طرف بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس ابھی نہ تو فائل ہوا ہے اور نہ واپس لیا ہے۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لینے سے متعلق خبروں کی ٹوئٹر پر تردید کی اور کہا کہ ریفرنس پر تیاری جاری ہے جس کیلئے دستاویز ی مواد اکھٹا کیا جا رہا ہے، فیک نیوز لیکس پر کان نہ دھرے جائیں ۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعدد وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے 150ارب روپے مالیت کے وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کا اجراء کر دیا۔ اس پیکج کے تحت...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، کمانڈنٹ...
راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے 62 کارکنوں کورہاکردیاگیا، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی...
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ اور...
اسلام آباد حکومت نے رمضان المبارک کےلیے 5ارب روپے کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکچ کا اعلان کی ہے جس کےتحت آٹا...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں نامزد انڈر ٹرائل ملزمان کے انٹرویو کرنے اور اس کو نشر کرنے کے خلاف...
لاہور سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی مبینہ...