اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی صدارت میں ان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ جس میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کی گئی۔ غیر قانونی اجلاس کی صدارت کرنے والے کامل علی آغا اور اجلاس میں شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ سمیت پارٹی کے اراکین مجلس عاملہ، صوبائی صدور، مرکزی عہدے داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ قراردادوں کے ذریعے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کے حوالے سے نازیبا کلمات اور اعلامیہ کی شدید مذمت کی گئی۔ مسلم لیگ سندھ کے صدر، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت کے عہدیداروں نے لاہور اجلاس سے لاتعلقی کا اعلا ن کردیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی تنظیم کے غیر قانونی اقدام کو چیلنج کرنے کے لئے قانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں ایک قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب کی تنظیم 10 اگست کو اجلاس بلانے کی مجاز نہیں، غیرقانونی اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ اس موقع پرغیر قانونی اجلاس کی صدارت کرنے والے کامل علی آغا اور اجلاس میں شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مسلم لیگ سندھ کے صدر، بلوچستان،KPK. گلگت کے عہد پدران کا لاہور کے اجلاس سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی تنظیم کے غیر قانونی اقدام کو چیلینج کرنے کے لیے قانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی اجلاس میں ایک قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب کی تنظیم 10 اگست کو اجلاس بلانے کی مجاز نہیں، غیر قانونی اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعدد وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے 150ارب روپے مالیت کے وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کا اجراء کر دیا۔ اس پیکج کے تحت...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، کمانڈنٹ...
راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے 62 کارکنوں کورہاکردیاگیا، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی...
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ اور...
اسلام آباد حکومت نے رمضان المبارک کےلیے 5ارب روپے کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکچ کا اعلان کی ہے جس کےتحت آٹا...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں نامزد انڈر ٹرائل ملزمان کے انٹرویو کرنے اور اس کو نشر کرنے کے خلاف...
لاہور سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی مبینہ...