واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز) افغان امن کے لیے امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ طالبان کے کچھ عناصر نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت میں امریکا کی مدد کی ہو، یہ ان کے لیے حیران کن نہیں، الظواہری کی موجودگی کے حوالے سے کچھ طالبان رہنماؤں میں اختلاف ہو سکتا ہے۔غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکن نیشنل ریڈیو (این پی آر)سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت طالبان کے کچھ اہلکار کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی موجودگی سے آگاہ تھے لیکن اس گروپ کی تمام قیادت اس سے آگاہ نہ ہو، افغانستان میں الظواہری کی موجودگی سے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کے حوالے سے کچھ طالبان رہنماؤں میں اختلاف ہو سکتا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے لیے نامزد افغانستان کے مستقل مندوب سہیل شاہین نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور قیادت کو اس بات کا علم نہیں تھا جس کا دعویٰ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی وہاں کوئی سراغ ملا ہے،انہوں نے کہا کہ اسلامی امارات افغانستان دوحہ معاہدے پر قائم ہے، دعوے کی سچائی کے بارے میں جاننے کے لیے تفتیش ابھی جاری ہے، قیادت اس سلسلے میں مسلسل ملاقات کر رہی ہے، نتائج کے متعلق سب کو آگاہ کیا جائے گا۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعدد وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے 150ارب روپے مالیت کے وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کا اجراء کر دیا۔ اس پیکج کے تحت...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، کمانڈنٹ...
راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے 62 کارکنوں کورہاکردیاگیا، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی...
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ اور...
اسلام آباد حکومت نے رمضان المبارک کےلیے 5ارب روپے کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکچ کا اعلان کی ہے جس کےتحت آٹا...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں نامزد انڈر ٹرائل ملزمان کے انٹرویو کرنے اور اس کو نشر کرنے کے خلاف...
لاہور سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی مبینہ...