تونسہ(جنگ نیوز)ڈی جی خان کے علاقے تونسہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی آمد پر احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تونسہ میں بستی احمدانی فلڈ ریلیف کیمپ کے متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا، مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کی روانگی کے بعد انڈس ہائی وے کو بستی احمدانی کے مقام پر بند کر دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ کالا میں 16 ایم پی او کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ 28 نامزد اور 250 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانےکی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعدد وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے 150ارب روپے مالیت کے وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کا اجراء کر دیا۔ اس پیکج کے تحت...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، کمانڈنٹ...
راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے 62 کارکنوں کورہاکردیاگیا، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی...
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ اور...
اسلام آباد حکومت نے رمضان المبارک کےلیے 5ارب روپے کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکچ کا اعلان کی ہے جس کےتحت آٹا...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں نامزد انڈر ٹرائل ملزمان کے انٹرویو کرنے اور اس کو نشر کرنے کے خلاف...
لاہور سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی مبینہ...