پی ٹی آئی اراکین اسمبلی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواست،سپیکر قومی اسمبلی ودیگر کو نوٹس جاری

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی ،سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر سیکرٹری قومی اسمبلی کا نمائندہ متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہو۔