سہیل منیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ مقرر ،مظہر علی ایڈیشنل سیکرٹری ریلویز ڈویژن تعینات

05 اگست ، 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔ سہیل منیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایس پی پی ایس۔I) نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ مقرر کئے گئے ہیں۔ تقرری 2 سال کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ وزارتِ آئی ٹی کا ماتحت ادارہ ہے۔ سیکرٹری ریلوے بورڈ ریلویز ڈویژن مظہر علی کو تبدیل کر دیاگیا ہے۔ گریڈ 21 کے افسر مظہر علی ایڈیشنل سیکرٹری ریلویز ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ریلویز ڈویژن خالد علی رضا گردیزی کوتبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔