اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )مسلم لیگ( ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی’’ عدالتی حکومت ‘‘پولیس اہلکاروں کو چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے، ملک وقوم کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو میرا سلام عقیدت۔ جمعرات کومریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےایک بیان میں لکھاکہ ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء، قوم کے بہادر بیٹوں کو میرا سلام عقیدت! پنجاب پولیس کے وہ اہلکار اور افسران جنہیں فرض کی ادائیگی کی پاداش میں پنجاب کی عدالتی حکومت چن چن کے نشانہ بنا رہی ہے ان کو بھی خراجِ تحسین۔یاد رہے پنجاب پولیس کے زیر اہتمام گزشتہ روز یوم شہداء پولیس منایا گیا۔ایک اورٹویٹ میں حرم کی توہین کرنے کے مرتکب پاکستانیوں کی سزا ؤں پر ردعمل دیتے ہوئےمریم نوازنے لکھا کہ ’اس سزا کا اصل مستحق عمران ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، خیر سزا سے تو اب وہ نہیں بچ سکتا۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعدد وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے 150ارب روپے مالیت کے وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کا اجراء کر دیا۔ اس پیکج کے تحت...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، کمانڈنٹ...
راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے 62 کارکنوں کورہاکردیاگیا، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی...
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ اور...
اسلام آباد حکومت نے رمضان المبارک کےلیے 5ارب روپے کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکچ کا اعلان کی ہے جس کےتحت آٹا...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں نامزد انڈر ٹرائل ملزمان کے انٹرویو کرنے اور اس کو نشر کرنے کے خلاف...
لاہور سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی مبینہ...