معروف اداکار شہزاد شیخ اور اداکارہ مومل شیخ کی مزیدار گفتگو ”ہنسنا منع ہے“ میں آج دیکھئے

05 اگست ، 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی نامور جوڑی معروف اداکار شہزاد شیخ اور اداکارہ مومل شیخ جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں مہمان بنیں گے۔ دونوں اداکاروں سے اُن کی نجی زندگی اور آنے والے پروجیکٹس کے حوالے سے دلچسپ گفتگو ہوگی۔ شو کے دوران حاضرین بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں سے من پسند سوالات پوچھیں گے۔ اس کے علاوہ معروف آرٹسٹ علی میر اس بار (ڈمی) چوہدری شجاعت کے روپ میں جلوے دکھائیں گے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں پاکستان کا مقبول ترین کامیڈی شو رات 11 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔