اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) وزیر خزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت پائیداراورجامع اقتصادی ترقی کیلئے موثرڈھانچہ جاتی اصلاحات پربھرپورتوجہ دے رہی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہارپاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی سابق کنٹری ڈائریکٹرژیاوہونگ ینگ کی قیادت میں وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پرپاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یانگ یی اوردیگرسینئرآفسران بھی موجود تھے،وزیرخزانہ نے وفدکاخیرمقدم کیا اورپاکستان میں مختلف شعبوں میں اصلاحاتی ایجنڈا پرعمل درآمدمیں بینک کے کردارکا اعتراف کیا،وزیرخزانہ نے وفد کوموجودہ حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا، وفد نے پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں بینک کی معاونت سے ہونیوالے منصوبوں پرپیشرفت سے وزیرخزانہ کوآگاہ کیااوربتایا کہ بینک نے پاکستان کیلئے کنٹری پارٹنرشپ حکمت عملی مرتب کی ہے جوحکومت پاکستان کی ترجیحات کے عین مطابق ہے،وزیرخزانہ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کاشکریہ اداکیااور بینک کی معاونت سے جاری منصوبوں کی جلدتکمیل تکمیل میں وفد کومکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعدد وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے 150ارب روپے مالیت کے وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کا اجراء کر دیا۔ اس پیکج کے تحت...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، کمانڈنٹ...
راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے 62 کارکنوں کورہاکردیاگیا، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی...
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ اور...
اسلام آباد حکومت نے رمضان المبارک کےلیے 5ارب روپے کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکچ کا اعلان کی ہے جس کےتحت آٹا...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں نامزد انڈر ٹرائل ملزمان کے انٹرویو کرنے اور اس کو نشر کرنے کے خلاف...
لاہور سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی مبینہ...