اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت نے ریٹیل اور دکان داروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے نافذ کیا جانے والا فکسڈ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایک سال کیلئے موخر کر دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ حکومت 30؍ ارب روپے مالیت کا ٹیکس جمع کرنے کے اقدامات سے دستبردار ہوگئی ہے اور اب حکومت کو یہی رقم جمع کرنے کیلئے دیگر ذرائع تلاش کرنا ہونگے تاکہ آئی ایم ایف کیساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق بجٹ خسارہ پورا کرنے اور توازن کا بنیادی ہدف پورا کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر توانائی خرم دستگیر نے جمعرات کو تاجر رہنمائوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد اس اقدام کا اعلان کیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی ہدایت کے تحت حکومت نے ایک سال کیلئے ریٹیلرز سے فکسڈ ٹیکس لینے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ تین ماہ بعد، حکومت ایک مرتبہ پھر تاجروں کے ساتھ مذاکرات کرے گی تاکہ اس ضمن میں موزوں نظام تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ایک ماہ قبل جو ٹیکس نظام چل رہا تھا اسی پر عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ٹیکس سسٹم آئندہ تین ماہ کیلئے جاری رہے گا۔ وزیر نے کہا کہ حکومت نے تین ہزار سے دس ہزار روپے کا ماہانہ ٹیکس ختم کر دیا ہے اور یہ ٹیکس بجلی کے استعمال شدہ یونٹس کو دیکھ کر بجلی کے بلوں کے ساتھ وصول کیا جانا تھا۔ ملک میں اس وقت لاکھوں ریٹیلرز کام کر رہے ہیں اور سیاسی تفریق سے ہٹ کر ہر حکومت بشمول فوجی حکومت ان ریٹیلرز کو تمام تر کوششوں کے باوجود ٹیکس کے دائرے میں لانے میں ناکام رہی۔ ہر مرتبہ مختلف ٹیکس اسکیمیں متعارف کرائی جاتیں اور فکسڈ ٹیکس لائے جاتے لیکن ریٹیلرز شٹر ڈائون کی دھمکیاں دے کر حکومت پر دبائو ڈال کر ٹیکس اسکیمیں ختم کرا دیتے تھے۔ نون لیگ تاجروں کو اپنا حامی سمجھتی ہے لہٰذا ایک مرتبہ پھر یہ تاجر فکسڈ ٹیکس ختم کرانے میں کامیاب رہے۔ چونکہ حکومت نے اس ٹیکس کو بجٹ کا حصہ بنایا تھا اسلئے اب اس کے خاتمے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کرنا ہوگا اور تین ماہ بعد اس میں ترمیم کی جائے گی۔
اسلام اآ باد چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سمیت کونسل کے 12ممبران تین سالہ مدت مکمل ہونے پر...
اسلام آباد وزیراعظم شہبازشریف ایک ماہ کے دوران سعودی عرب کا دوسرا دورہ کریں گے ۔ وہ 27 اپریل کو تین روزہ دورے...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری آج اپنے دوسرے دور صدارت میں پارلیمنٹ کے پہلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے...
اسلام آباد آئی ایم ایف نے پاکستان کےلیے محصولات جمع کرنے کے مجموعی ہدف 9415 ارب روپے تبدیل کیے بغیر مالی سال...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری آج شام 4 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، صدارتی خطاب کے موقع...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے شیرافضل مروت کے نجی...
اسلام آباد حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیےرضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر3ماہ کے پیشگی نوٹس کی شرط لاگوکر دی ہے،...
اسلام آبادایک بڑی پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ موجودہ حکومتی بندوبست نے واکوگ کاص طریقہ کارمتعارف کرانے کا فیصلہ...