اسلام آ باد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ آخری فردکے اپنے گھر میں آبادہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، 2210کروڑعوام کی مدد ،محنت و تعاون سے پاکستان کوقائداعظم کا عظیم ملک بنانے کے خواب کوعملی جامہ پہنانے کے راستے میں کوئی رکاوٹ یامشکل کھڑی نہیں ہوسکتی، وسائل سے مالا مال ملک کا معاشی طور پر آئی ایم ایف کا غلام ہونا لمحہ فکریہ ہے،تمام جمہوری اور مارشل لا حکومتیں درد دل سے کام لیتیں تویہ حالات نہ ہوتے، ہمیں اس سے محنت اوراتحاد سےنجات حاصل کرنی ہے، متاثرین سیلاب کے مسئلے پر کوئی اختلاف نہیں ،خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبائی حکومتوں کیساتھ ملکر خدمت کررہے ہیں،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے سب کو اجتماعی حصہ ڈالنا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر کیا،انہوں نے متاثرین سیلاب کی امدای رقم بڑھانے کا اعلان بھی کیا، اس موقع پرجمعیت علما ئے اسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دورہ کرنے پروزیر اعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئےکہاکہ نوازشریف نے ترقی کاسفرجہاں چھوڑا تھا جلد وہاں سے آغازکریں گے، وزیراعظم متاثرین سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ طوفانی بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی ہے بلوچستان میں سب سے زیادہ نقصان ہواہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کیساتھ کندھے سے کندھاملا کر انکی داد رسی کیلئے کھڑے ہوں، وفاقی حکومت نے زخمیوں کے معاوضے کی رقم 25 ہزار سے بڑھاکر اڑھائی لاکھ، تباہ ہونیوالے گھروں کامعاوضہ 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ روپے ، جزوی نقصان پر معاوضہ 25 ہزار سے بڑھا اڑھائی لاکھ روپے کردیاہے، وفاقی حکومت کی جانب سے اموات پر 10لاکھ جبکہ صوبہ 8 لاکھ روپے دے رہا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا ہے کہ رقم بڑھا کر 10 لاکھ روپے کریں، این ڈی ایم اے کے سربراہ سے کہاہے کہ وہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے ملکر مشترکہ سروےکریں، پاک فوج بھی مشترکہ سروے میں تعاون کریگی ہم چاہتے ہیں کہ کسی حقدار کاحق نہ مارا جائےاور ہر ایک تک اس کا حق پہنچے سروے کی تکمیل کے بعد اگلا مرحلہ شروع کرینگے، ضلع ٹانک کے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کےدورہ کے موقع پر وزیراعظم کو سیلاب سے نقصانات اور ریلیف اور بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیاگیا، وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ بزرگ افراد سے گلے ملے، متاثرین نے نم آنکھوں کیساتھ ہمدردی پر وزیراعظم کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ وہ پہلے وزیراعظم ہیں جو مشکل کی اس گھڑی میں ان کیساتھ ہیں، وزیراعظم نے اس موقع پر این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور وزرا کی جانب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور فوری ریلیف یقینی بنانے کیلئے انکی کاوشوں کو سراہااورکہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت ہوئی ہے کہ افواج پاکستان کی فیلڈ فارمیشن ہر جگہ موجود ہیں و ہ اس میں تعاون کریں جس پر آرمی چیف نے کہا یہ قومی ذمہ داری ہے اس میں مکمل تعاون کرینگے۔
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا...
اسلام آباد وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی...
اسلام آباد فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص...
لاہورپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں پیشنٹ آڈٹ ہوگا ،مریضوں کی صحت کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔صحت مند...
کراچی اپوزیشن سے بدلہ ترجیح ہے، شہباز اور بلاول بھی عمران خان بن گئے ہیں۔ توشہ خانہ، ممنوعہ فنڈنگ یا ٹیریان...
کراچی پاکستان کی نامور اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ فیصل قریشی کو بچن سے ٹیلی ویژن پر دیکھاہے۔ اب ڈرامے کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جاپان کے سفیرواڈا مٹسوہیرو سے ملاقات میں کی ،اس موقع پر پر...
اسلام آباد پاکستان دہشتگردی کی عفریت سے نمٹنے کیلئے افغانستان کی عبوری حکومت سے تعاون کی توقع رکھتا ہے اور...