راولپنڈی (وقائع نگار) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ کیا اور پاک فوج میں شامل ہونے والے نئے اور جدید جنگی وی ٹی فور ٹینک کے لیے تعمیر شدہ ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے ملٹری کالج آف انجنئیرنگ ر میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، آرمی چیف کو مختلف تربیتی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایم سی ای میں سٹرکچرل لیب کا بھی دورہ کیا۔آرمی چیف نے بین الاقوامی پیسز مقابلے کی کور آف انجینئرز کی چیمپئن ٹیم سے بھی ملاقات کی اور کور آف انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سکول آف آرمر اینڈ میکانائزڈ وارفیئر نوشہرہ کے دورہ بھی کیا جہاں انہیں سکول کے تربیتی پہلوؤں کے بارے میں بتایا گیا۔ آرمی چیف نے مشینی جنگی تربیت کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس کا بھی افتتاح کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستقبل کے چیلنجز سے ہم آہنگی کے لیے فوجی جوانوں کی تربیت پر سکول آف آرمر اینڈ میکانائزڈ وارفیئر کی تعریف کی۔
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا...
اسلام آباد وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی...
اسلام آباد فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص...
لاہورپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں پیشنٹ آڈٹ ہوگا ،مریضوں کی صحت کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔صحت مند...
کراچی اپوزیشن سے بدلہ ترجیح ہے، شہباز اور بلاول بھی عمران خان بن گئے ہیں۔ توشہ خانہ، ممنوعہ فنڈنگ یا ٹیریان...
کراچی پاکستان کی نامور اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ فیصل قریشی کو بچن سے ٹیلی ویژن پر دیکھاہے۔ اب ڈرامے کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جاپان کے سفیرواڈا مٹسوہیرو سے ملاقات میں کی ،اس موقع پر پر...
اسلام آباد پاکستان دہشتگردی کی عفریت سے نمٹنے کیلئے افغانستان کی عبوری حکومت سے تعاون کی توقع رکھتا ہے اور...