اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم میں بیداری آگئی ہے اور فارن ایجنٹ پہچان گئی ہے۔ قوم بھارتیوں اور اسرائیلیوں سے ڈالر لینے والوں اور ان کے سرغنہ کے چہرے پہچان چکی ہے۔ ”فارن ایجنٹ‘‘ عمران خان نے اپنے تمام جرائم تسلیم کرلئے۔ تھوڑی سی منی لانڈرنگ کے اعتراف کے بعد آج پوری فارن فنڈنگ لینے کا اعتراف بھی کرلیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے فارن ایجنٹ کی کال مسترد کر دی ہے جس سے عمران خان کی مایوسی چہرے سے عیاں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کے غیرقانونی گھر میں قید عالمی منی لانڈرر کا مقدر اب دو جھنڈے لگا کر تقریر کرنا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو باہر نکلنے کا کہنے والا خود اپنے محل میں چھپا بیٹھا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ”فارن ایجنٹ” کی ”فارن ایڈڈ” پارٹی کا ہیلی کاپٹر ملک میں فتنہ، فساد، انتشار پھیلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے تاکہ پاکستان کی معیشت جو اس نے تباہ کی، ٹھیک نہ ہو، مہنگائی جو اس نے کی، کم نہ ہو اور نوجوانوں کو روزگار جو اس نے چھینا، نہ ملے۔ وزیر اطلاعات نے ہیلی کاپٹر کے استعمال کے چند مناظر شیئر کئے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اِس فارن ایجنٹ کا فارن فنڈڈ ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کا دکھ بانٹنے کے لئے استعمال نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ جہاں لوگ جاں بحق ہو جائیں وہاں بشریٰ بی بی جانے نہیں دیتیں اور نہ فارن فنڈر اور ایجنڈا اجازت دیتے ہیں۔
راولپنڈی آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہےکہ کرپشن میں ملوث افراد کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائب لائن منصوبہ ہر صورت میں مکمل...
اسلام آباد سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو...
اسلام آبادامن کی نوبل یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو ہیلری کلنٹن کے ساتھ ایک پروڈکشن پر کام کرنے پر...
اسلام آباد وفاقی وزیرتوانائی اویس خان لغاری نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ ہاؤس...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 20 کے چیف سائنٹفک آفیسر حفیظ اللہ کو پاکستان سائنس فائونڈیشن کے...
راولپنڈی امریکی صدر نے ٹک ٹاک پر پابندی کےبل پر دستخط کر دیے ،امریکا میں ایک ہفتے کے اندر قومی سلامتی پیکج کو...
راولپنڈی محکمہ اسپشلائیزڈ ہیلتھ پنجاب نے صوبہ بھر کے 17 ہسپتال میں نئے ایم ایس تعینات کردئیے، ان مین ڈاکٹر...