اسلام آباد(کامرس رپور ٹر)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15روز کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر کیے جانے کا امکان ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15دنوں بعد ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کاامکان ہے جس کے بعد یہ فیصلہ ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت کا تعین ہوگا۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔
اسلام آبادامریکا نے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مزید 10لاکھ ڈالر...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی...
کراچی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں اظہار رائے کی آزادی کو مسخ کیا گیا،...
اسلام آباد امریکی سینٹ کام کمانڈر کی سربراہی میں وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید...
کراچی جمعرات کے روز کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی...
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی آف پاکستان راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران...
اسلام آباد وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہفتے کو یورپ کے چار ملکی دورے پر روانہ ہوں گے ان ممالک میں جرمنی، ڈنمارک،...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو فٹ قرار دے دیا ہے تاہم فٹ...