سٹر یٹ چلڈ رن کی رہا ئش، تعلیم ، صحت کی سہو لتوں کا انتظا م کیا جائے، ٹاسک فورس

05 اگست ، 2022

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) اسلا م آ باد کے سٹر یٹ چلڈ رن کیلئے قا ئم کر دہ چلڈ رن ٹا سک فو رس نے اپنی رپورٹ وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی کو پیش کر دی جو انہوں نے منظور کر لی۔ رپورٹ میں پو لیس اور چلڈ رن پرو ٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کے اہلکا روں کیلئے تربیت کی سفا رش کر تے ہو ئےکہا گیا ہےکہ اسلا م آ باد میں کو ئی چلڈ رن کو رٹ نہیں جب کہ ایک ما ڈل پو لیس سٹیشن میں بچوں کیلئے صرف ایک ڈیسک ہے۔ رپورٹ میں سفا رش کی گئی ہے کہ جب تک اسٹر یٹ چلڈ رن کی رجسٹر یشن، منا سب رہا ئش، تعلیم اور صحت کی سہو لیات کا منا سب انتظا م نہیں کیا جاتا، اس مسئلے کا حل ہو نا مشکل ہے۔ وفاقی محتسب نے چلڈ رن ٹا سک فو رس کی اس رپورٹ پر عملد رآمد کے لئے فو ری اجلا س بلا لیا ۔