تحقیقی اشاعتوں میں غیر معمولی اضافہ قابل ستائش ہے‘ ڈاکٹر عطاء الرحمان

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) چائنا پاکستان سنٹر برائے مصنوعی ذہانت اور کامسٹیک نے بین الاقوامی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ورکشاپ میں صحت کی دیکھ بھال، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں ابھرتی ہوئی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے کردار اور اختراعی طریقوں کے موضوعات پر بحث کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین وزیراعظم نیشنل ٹاسک فورس آن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے فی کس بین الاقوامی تحقیقی اشاعتوں میں غیر معمولی اضافے کو قابل ستائش قرار دیا۔ افتتاحی سیشن سے مہمان خصوصی سیکرٹری آئی ٹی محسن مشتاق، منیجنگ ڈائریکٹر چائنا پاکستان سنٹر برائے مصنوعی ذہانت ڈاکٹر عاطف مشکور، ریکٹر پاک آسٹریا فاقاشولے انسٹیوٹ فار اپلائیڈ سائنسز ڈاکٹر محمد مجاہد اور مشیر کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر سید خورشید حسنین نے بھی خطاب کیا۔