پی ایچ اے کی شجرکاری مہم جی ٹی روڈ پر پودے لگائے گئے

05 اگست ، 2022

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے مون سون شجرکاری مہم کے سلسلہ میں جی ٹی روڈ پر پودے لگائے گئے۔پی ایچ اے کی جانب سے رواں سال مون سون شجرکاری مہم کے تحت ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔راولپنڈی شہر کے مختلف مقامات پر جن میں پارکس اور شاہراہیں بھی شامل ہیں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جائیں گے ۔