اڈیالہ جیل میں فری آئی کیمپ

05 اگست ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل اڈیالہ میں اسیروں کے لئے فری آئی کیمپ لگایاگیا۔جیل ذرائع کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن اوررازی ہسپتال کی جانب سے سینٹرل جیل میں اسیروں کی آنکھوں کامعائنہ کیاگیا ،اس دوران 155قیدیوں کاچیک اپ کیاگیا جن میں سے 120اسیروں کو نظرکے چشمے دئیے گئے جب کہ 24اسیروں کو آپریشن تجویزکیاگیا ،جن کاآپریشن ایک ہفتہ بعدجیل ہسپتال میں کیاجائے گا۔