پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں‘ ملک سہیل خان

05 اگست ، 2022

کھوڑ (نمائندہ جنگ) پارلیمانی سیکرٹری ہوا بازی ملک سہیل خان کمڑیال نے کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6شہادتوں پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ملک و قوم کیلئے دی جانیوالی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں۔