23 سالہ نوجوان ڈوب گیا

05 اگست ، 2022

چکوال(نمائندہ جنگ)قصبہ سیتھی تھانہ کلر کہار کا23 سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ عبدالقدیر نہانے کیلئے قصبہ جھامرہ کے قریب ڈیم میں گیا اس دوران وہ گہرے پانی میں چلاگیا۔ ریسکیو1122کی ٹیم نے لاش نکال کر ور ثاءکے حوالے کر دی ۔