راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ضلعی انتظامیہ نے ایکسپریس وے سے ملحقہ کھنہ ایسٹ کے علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی ۔ یہ یقین دہانی اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے کھنہ ایسٹ کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران کروائی۔ قبل ازیں کھنہ ایسٹ ویلفیئر کمیٹی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے دوران انہیں مسائل سے آگاہ کیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر نے اے سی نیلور کو علاقے کا دورہ کرنے اور مسائل کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔گزشتہ روز اے سی نیلور کے دورے کے دوران کمیٹی کے چیئر مین راجہ ذیشان نصیب، صدر راجہ اجمل اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار بابر نے علاقے میں تجاوزات کی بھرمار، نالوں کی بندش، سٹریٹ لائٹس کے فقدان اور پینے کے پانی قلت سمیت تمام بنیادی مسائل سے انہیں آگاہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دلایا کہ وہ تمام صورتحال سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کریں گے اور ان مسائل کے حوالے سے تخمینہ لگا کر جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی نے QS سبجیکٹ رینکنگ 2023ء میں مختلف مضامین میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ...
گوجرخان رمضان المبارک شروع ہوتے ہی گیس اور بجلی بندش نے شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دیں ۔ رمضان المبارک...
راولپنڈی راولپنڈی میں گزشتہ روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی...
اسلام آباد ا نسداد منشیات فور س نے ملک گیر آپریشنز کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کےمتعدد...
راولپنڈیتحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی بڑی ہمشیرہ، سید رمضان حسین شاہ...
اسلام آباد کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے جمعہ کو اڈیالہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام...
دینہ دینہ کے نواحی علاقہ میں راستہ اور رشتوں کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید...
اٹک رہنما تحریک انصاف میجر گر وپ ٹھیکیدار نو ر محمد اعوان کے بیٹے ،وقاص اعوان المعرو ف کا شی کے 24سالہ بھا ئی...