گھریلو جھگڑے پر نوجوان قتل

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ماموں اور بھانجے کی گھریلولڑائی بھانجے کے قتل تک جا پہنچی ۔تھانہ کورال پولیس کو سمیع الحق نے بتایاکہ ماموں نوید اور عبدالرحمان نے چندر وز سے چلنے والے گھریلو جھگڑے پر اسکے بھائی علی حیدر کو گولیاں ما ر کر قتل کردیااو رموقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔