نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

05 اگست ، 2022

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) کلر سیداں کی حدود میں واقع پھلینہ ڈیم میں 18 سالہ نوجوان نہانے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش نکالنے کے بعد ضروری کارروائی کیلئے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کر دی۔ریسکیو 1122 کے مطابق 18 سالہ اکرام اللہ سکنہ کوہاٹ گرمی کی شدت کے باعث ڈیم میں اترا اور اسی دوران گہرے پانی میں چلا گیا۔