شہداء قوم کا فخر ہیں‘ گوجر خان پولیس

05 اگست ، 2022

گوجر خان (نمائندہ جنگ) پولیس شہداء قوم کا فخر ہیں جنہوں نے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی گوجر خان طاہر کاظمی اور ایس ایچ او گوجر خان اور چوہدری بلاول حسین نے یوم شہداء پولیس کے حوالے سے شہید ہونے والے پولیس ملازمین کے گھروں اور شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔