راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) یو م شہدائے پولیس کے موقع پر موٹر وے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات شاہد ہ اختر تھیں۔تقریب سے قبل شاہد ہ اختر اور خالد محمود نے یاد گار شہداء پرپھول چڑھائے اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات شاہد ہ اختر نے کہا کہ موٹروے پولیس کے شہداء نے اپنی جانو ں کے نذرانے پیش کر کے ایثار، قربانی اور بہادری کا عملی نمونہ پیش کیا ہے۔ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہم سب کی اوّلین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہداء پیکج اور تنخواہوں میں اضافے کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کوشش کروں گی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل خالد محمو نے کہا کہ موٹروے پولیس کے 45افسران نے جام شہادت نوش کیا ہے جن میں ایک خاتون پولیس آفیسر بھی شامل ہے ۔
اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی نے QS سبجیکٹ رینکنگ 2023ء میں مختلف مضامین میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ...
گوجرخان رمضان المبارک شروع ہوتے ہی گیس اور بجلی بندش نے شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دیں ۔ رمضان المبارک...
راولپنڈی راولپنڈی میں گزشتہ روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی...
اسلام آباد ا نسداد منشیات فور س نے ملک گیر آپریشنز کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کےمتعدد...
راولپنڈیتحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی بڑی ہمشیرہ، سید رمضان حسین شاہ...
اسلام آباد کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے جمعہ کو اڈیالہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام...
دینہ دینہ کے نواحی علاقہ میں راستہ اور رشتوں کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید...
اٹک رہنما تحریک انصاف میجر گر وپ ٹھیکیدار نو ر محمد اعوان کے بیٹے ،وقاص اعوان المعرو ف کا شی کے 24سالہ بھا ئی...