راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں ایک رکشے ،18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم جبکہ وفاقی دارالحکومت سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، ز یورات اوردیگر سامان کے علاوہ ، 5 گاڑیاں ،12 موٹرسائیکل اڑا لیے گئے ۔ تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ونی گجراں میں جمال زادکارکشہ تین افرادنے اسلحہ کے زور پر چھین لیا اور اس کو درخت کےساتھ باندھ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجاروڈپر عباس خان گاڑی میں جارہاتھاکہ ایک لڑکے نے یکدم ڈرائیور ریحان کی آنکھوں میں سرخ مرچیں ڈال دیں ڈرائیور نے گاڑی روکی تو اس لڑکے نے گاڑی کی چابی نکال لی اورتین ملزمان نے مجھے مارنا شروع کردیا جومجھ سے2لاکھ 7ہزار روپے چھین کربھاگ گئے۔ تھانہ آراے بازارکے علاقہ پی ٹی سی ایل کالونی میں چودھری محمد نصیر کےگھر کی کنڈی توڑکر4 لاکھ 30ہزار روپے، سونا مالیتی7لاکھ روپے، گھڑیاں اور پرفیوم چوری کرلیاگیا۔ شالیمار پولیس کو سعد نسیم نے بتایاکہ عبدالحق نے پلاٹ دلوانے کے حق میں تین کروڑ پچاس لاکھ روپے ہتھیالیے۔تھانہ شالیمار کے علاقے میں تین مسلح ڈاکوئوں نے بینک سے رقم نکلوانے والے الیاس سے 31لاکھ اسی ہزارروپے چھین لیے۔کھنہ کے علاقے میں گاڑی پر اہلیہ کے ہمراہ جانے والے اخلاق کو روک کر اسلحہ کی نوک پر ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوراورنقدی چھین لی گئی۔ تھانہ گولڑہ پولیس کو علی احمد نے بتایا کہ جی 14کے قریب ایک گاڑی نے روکا، دو افراد کے ہاتھ میں وائرلیس سیٹ تھے،انہوں نے میری ہمشیرہ کا پرس چھینا اور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے ۔تھانہ سہالہ پولیس کواومان سےآئے نثار نے بتایاکہ بھتیجے اور دیگر کے ساتھ ائر پورٹ سے گھر جارہاتھاکہ راستے میں گاڑی نے انھیں روکا، انکے پاس وائر لیس بھی تھا، انہوں اسلحہ تان کر بٹوا چھین لیاجس میں 540ریال اوردیگر اشیا موجود تھیں۔تھانہ آبپارہ پولیس کو جاوید نے بتایاکہ ایک نامعلوم نے اسے روکا اور خود کو اے ایس آئی قرار دیتے ہوئے تلاشی لینا شروع کردی ، تلاشی کے دوران جیب سے ایک لاکھ دس ہزارروپے اور دیگر کاغذات نکال لیے اور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔ دیگر وارداتیں تھانہ رتہ امرال ، نیوٹاؤن، روات ، سٹی، پیرودھائی ، وارث خان ، آراے بازار ، صدربیرونی ، بنی ، صادق آباد، مورگاہ ، مارگلہ ، کوہسار ، گولڑہ ، تھانہ کورال کی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی نے QS سبجیکٹ رینکنگ 2023ء میں مختلف مضامین میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ...
گوجرخان رمضان المبارک شروع ہوتے ہی گیس اور بجلی بندش نے شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دیں ۔ رمضان المبارک...
راولپنڈی راولپنڈی میں گزشتہ روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی...
اسلام آباد ا نسداد منشیات فور س نے ملک گیر آپریشنز کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کےمتعدد...
راولپنڈیتحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی بڑی ہمشیرہ، سید رمضان حسین شاہ...
اسلام آباد کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے جمعہ کو اڈیالہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام...
دینہ دینہ کے نواحی علاقہ میں راستہ اور رشتوں کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید...
اٹک رہنما تحریک انصاف میجر گر وپ ٹھیکیدار نو ر محمد اعوان کے بیٹے ،وقاص اعوان المعرو ف کا شی کے 24سالہ بھا ئی...