وفاقی سرکاری ملازمین کاایگزیکٹو الا ؤنس کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان

05 اگست ، 2022

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر،خصوصی نامہ نگار) وفاقی سرکاری ملازمین نے ایگزیکٹو الا ؤنس کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا ۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی کال پر وفاقی ملازمین نے گزشتہ روز کالی پٹیاں باندھ کر پرامن احتجاج کیا۔ یہ احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن کانجو نے الائنس کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ سے ملاقات میں بتایا کہ انہوں نے اس مسئلہ کے حل کیلئے وزیر اعظم کو تحریری سفارشات پیش کر دی ہیں ۔