فائرنگ سے ایک شخص قتل کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

05 اگست ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مری میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیاگیا۔تھانہ پتریاٹہ کو فضل الرحمان عرف قیوم نے بتایاکہ میں اپنے بیٹے سعید الرحمان اور محمد خورشید کے ساتھ عرفان اعجاز کے گھر کام میں مصروف تھا کہ گل نواز ، عبدالوکیل اور ایک نامعلوم ملزم آ گئے ۔گل نواز نے فائر کیا جس سے میں زخمی ہو گیا ۔ سعید الرحمان اور خورشید نے مجھے ہسپتال لے آئے ۔پولیس کے مطابق زخمی فضل الرحمان بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔دریں اثناءاڈیالہ روڈپرکرنٹ لگنے سے23 سالہ ظاہرالدین جاں بحق ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق کمرے میں گئے تودیکھاکہ پیڈسٹل فین اس کے اوپرگراہواتھا ۔