ایمبیسی روڈ پر واٹر سپلائی پائپ لائن پھٹ گئی

05 اگست ، 2022

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)سیکٹر جی سکس فور میںایمبیسی روڈ پر واٹر سپلائی کی 18انچ قطر کی پائپ لائن اچانک پھٹ گئی جس سے سیکٹر کو پا نی کی سپلائی منقطع ہوگئی ۔ ڈپٹی ڈی جی واٹر سپلائی سردار خان زمری نے عملہ کو ہدایت کی ہے کہ پوری رات کام کیا جا ئے تاکہ جمعہ کو سیکٹر جی سکس کی سپلائی معمول کے مطابق فراہم کی جاسکے۔ عملہ نےڈپٹی ڈی جی کی نگرانی میں ایک نجی کمپنی کی مدد سے رات بھر کام جاری رکھا۔