جوہڑ کے پانی میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب گئے

05 اگست ، 2022

جنڈ(نمائندہ جنگ)اٹک کے علاقے اعوان شریف ریلوے پھاٹک کے قریب بارشوں سے بنے جوہڑ کے پانی میں نہاتے ہوئے مرزا کے رہائشی دو بچے ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد 12 سالہ ابوذر اور 12 سالہ زبیر کی لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیں۔