راولپنڈی کے تھانوں میں بندگاڑیوں ،موٹرسائیکلوں کی پڑتال شروع

05 اگست ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے پولیس سٹیشنوں میں زیردفعہ 550بندکی گئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی پڑتال شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سی پی اوسیدشہزادندیم بخاری کے حکم پر راولپنڈی کے تمام ایس ایچ اوزکے نام جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ وہ فوری طور پراپنے تھانے میں بند شدہ گاڑیاں وموٹرسائیکل زیردفعہ 550 ضابطہ فوجداری ،134پولیس آرڈر پڑتال کرائیں کہ ان میں سے کون سے گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں دیگرتھانوں کے علاقوں سے چوری شدہ ہیں اوراس حوالے سے فہرست تیارکرکے بھجوائی جائے تاکہ قانونی تقاضے پورے کرکے انہیں ان کے مالکان کے حوالے کیاجائے ،ذرائع کاکہناہے کہ سی پی اوکے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ پولیس سٹیشنوں میں بندکی گئی بہت سے گاڑیاں اورموٹرسائیکل مختلف تھانوں کے علاقوں سے چوری شدہ ہیں لیکن مقامی پولیس کی کوتاہی اورغفلت کے باعث انہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے نہیں کیاجاتا اورایسی گاڑیاں اورموٹرسا ئیکلیں کھلے آسمان تلے بارش اوردھوپ میں خراب ہورہی ہیں ۔