دوبچوں کی ماں کی خودکشی

05 اگست ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں دوبچوں کی ماں نے خودکشی کرلی ،ایس ایچ اوگنج منڈی سب انسپکٹر سعید اکبرکیانی نے بتایاکہ محلہ اکال گڑھ میں رہائش پذیر 22سالہ سائرہ بی بی کی شادی چھ سال قبل چارسدہ میں ہوئی جو سسرال میں ناراضگی کی وجہ سے یہاں اپنے والدین کے گھرآئی ہوئی تھی جہاں جمعرات کواس نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی ۔