شہداء کی قربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے ، سی ٹی او

05 اگست ، 2022

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کی سربراہی میں سٹی ٹریفک پولیس کے افسروں ا ور جوانوں نے جمعرات کویوم شہداء پولیس عقیدت و احترام سے منایا اور دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے افسر وں اورجوانو ں کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے ورثہ سے ملاقاتیںبھی کیں ۔ اس موقع پر نوید ارشاد نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ ہم بحثیت قوم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے ۔