چاندنی چوک سرکل میں گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر عوام کا احتجاج

05 اگست ، 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) چاندنی چوک سرکل کے علاقہ بی بلاک، اصغر مال سکیم، محلہ مسلم ہائی سکول، محلہ جوہر آباد سمیت دیگر علاقوں میں گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر عوام نے احتجاج کیا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر کے علم میں لانے کے باوجود صورتحال میں بہتری نہیں آ سکی ۔ شہریوں نے آئیسکو چیف سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔