ٹرک سے 548کلو چرس برآمد

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس راولپنڈی نے ایک آپریشن کے دوران 548کلو گرام چرس پکڑ کر 2افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کنول علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سالک محمود گوندل کی زیر نگرانی ایم ون موٹر وے پر کوئٹہ سے پشاور جانیوالے ٹرک کے خفیہ خانوں سے چرس برآمد ہوئی۔