ٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق

05 اگست ، 2022

گوجرخان (نمائندہ جنگ) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے،رات کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث دو کاروں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں آیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مظہر اقبال عمر 43 سال سکنہ دیکڑ تحصیل کھاریاں کے نام سے ہوئی ۔