ٹرین کا مسافردم توڑگیا نومولود بچے کی لاش برآمد

05 اگست ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پشاورسے کراچی جانے والی ٹرین میں ایک مسافردم توڑ گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق رحمان باباایکسپریس میں دوران سفر 47سالہ عبدالعزیز ولدمحمدباز انتقال کرگیا،جس کی میت راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر ریلوے پولیس کے حوالے کی گئی جو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعدمیت ورثاکے حوالے کردی گئی ۔ دریں اثناءتھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں ملنے والی نومولودبچے کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو گلزارقائدپولیس چوکی کے ایریامیں ایک نومولودبچہ مردہ حالت میں ملا تھا۔