7روزہ انسداد پولیو مہم 22اگست سے شروع ہو گی‘ ڈپٹی کمشنر

05 اگست ، 2022

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے کہا ہے کہ 7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز22 اگست سے ہو گا۔ اس دوران 5سال سے کم عمر 9لاکھ 17ہزار 285بچوں کو انسداد پولیو ویکسین قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں 3ہزار 979موبائیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ راولپنڈی کی 9تحصیلوں میں 860ایریا انچارج جبکہ 243یو سی ایم او ڈیوٹی سرانجام دینگے۔