چار لڑکیوں سمیت 5 افراد اغواء

05 اگست ، 2022

اسلام آباد ، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپور ٹر ) مختلف علاقوں سے چار لڑکیوں سمیت 5 افراد کو اغواء کرلیا گیا۔تھانہ ترنول کے علاقے میں شہباز کی دختر کو نواب خان اور اسکی اہلیہ نے ، کورال کے علاقے میں نازک احمد کی دختر (الف) کو زوہیب ، شمس کالونی کے علاقے میں عبدالعزیز کی دختر (خ) کو شاہ سوارنے اغواء کر لیا۔تھانہ رتہ امرال کو گل خان نے بتایا کہ میرا بھانجا محمد اعجازڈھوک حسو چوک سے کوکھانے کی چیزیں خریدنے گیا لیکن واپس نہ آیا جس کوکسی نے اغواکرلیا۔تھانہ وارث خان کو عطاء اللہ نے بتایا کہ اس کی بیٹی (م) کو ذیشان اغواء کرکے لے گیا۔