پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز

05 اگست ، 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) یوم شہداء پولیس کے سلسلے میں جمعرات کو پولیس لائن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب ہوئی، ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر فرید شاہ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اویس احمد اور ڈی آئی جی سیف سٹی رومیل اکرم نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء پولیس کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں، انکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔