یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ ، طلباء کیخلاف مقدمہ

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )قائد اعظم یونیورسٹی میں توڑ پھوڑکرنے والے طلبا ءکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار ہمایوں خان نے بتایاکہ انعام اللہ سمیت بارہ طلباء دفتر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی جس میں چھ لاکھ روپے مالیت کاسامان توڑ دیا گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔