اسلام آباد (بلال عباسی، خصوصی رپورٹ ) ملک بھر میں ادویات کی کمی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا۔ محکمہ صحت پنجاب نے فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت صوبے میں 53 ضروری ادویات میسر نہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی پی ایم اے ناپید ادویات بنانے کے لئے اثر و رسوخ استعمال کرے۔ پی پی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں نہ ملنے والی ادویات ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ہیں۔ تھیلیسیمیا، کینسر اور ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کے لئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات آنا بند ہوگئی ہیں جبکہ بیرون ملک خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ادویات کا بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بننے والی ادویات کی درآمد پر تین فیصد ٹیکس عائد کرنے سے درآمد کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹرز اور فارماسسٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں خاص طور پر پنجاب میں انستھیزیا کی ضروری ادویات میسر نہیں ہیں۔ پرائم منسٹر انسپکشن ٹیم نے بھی ادویات کی قلت کی انکوائری شروع کر دی ہے اور ادویات کی قلت پر بریفنگ کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، پی پی ایم اے اور دیگر حکام کو طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی نے QS سبجیکٹ رینکنگ 2023ء میں مختلف مضامین میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ...
گوجرخان رمضان المبارک شروع ہوتے ہی گیس اور بجلی بندش نے شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دیں ۔ رمضان المبارک...
راولپنڈی راولپنڈی میں گزشتہ روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی...
اسلام آباد ا نسداد منشیات فور س نے ملک گیر آپریشنز کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کےمتعدد...
راولپنڈیتحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی بڑی ہمشیرہ، سید رمضان حسین شاہ...
اسلام آباد کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے جمعہ کو اڈیالہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام...
دینہ دینہ کے نواحی علاقہ میں راستہ اور رشتوں کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید...
اٹک رہنما تحریک انصاف میجر گر وپ ٹھیکیدار نو ر محمد اعوان کے بیٹے ،وقاص اعوان المعرو ف کا شی کے 24سالہ بھا ئی...