اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) مکالمے اور مباحث انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘ جن معاشروں میں انکی اجازت نہ ہو وہ جمود اور تنزلی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ نوجوانوں خصوصاً خواتین کو بااختیار بنانے میں درپیش مسائل کو اُجاگر کرنے کیلئے بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں پالیسی ڈائیلاگ فورم کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈم ملاورمن ٹوگیو سفیر جمہوریہ انڈونیشیا، نائلہ چوہان سابق سفیر پاکستان، نبیل افضل جنرل منیجر وزارت ٹیلی کام اینڈ آئی ٹی، مرید حسین جسرا ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ سمیت عون عباس، شکیل احمد رامے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان، ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور، ڈاکٹر غلام حسین بابر نے خطاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے کہا کہ پالیسی ڈائیلاگ فورمز نوجوانوں کے مسائل کے حل کی کنجی ہیں۔ مہمان خصوصی ایڈم ملاورمن ٹوگیو نے کہا کہ ڈائیلاگ فورمز ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاک انڈونیشیا گہری اور تاریخی دوستی، نوجوانوں کو درپیش مسائل کو حل کر کے اپنی معاشی اور سماجی ترقی کے حصول کو ممکن بنا سکتی ہے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ اساتذہ کو صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان مضبوط شراکت داری کے ساتھ نئے اقدامات اور منفرد سوچ رکھنے کیلئے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔
اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی نے QS سبجیکٹ رینکنگ 2023ء میں مختلف مضامین میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ...
گوجرخان رمضان المبارک شروع ہوتے ہی گیس اور بجلی بندش نے شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دیں ۔ رمضان المبارک...
راولپنڈی راولپنڈی میں گزشتہ روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی...
اسلام آباد ا نسداد منشیات فور س نے ملک گیر آپریشنز کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کےمتعدد...
راولپنڈیتحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی بڑی ہمشیرہ، سید رمضان حسین شاہ...
اسلام آباد کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے جمعہ کو اڈیالہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام...
دینہ دینہ کے نواحی علاقہ میں راستہ اور رشتوں کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید...
اٹک رہنما تحریک انصاف میجر گر وپ ٹھیکیدار نو ر محمد اعوان کے بیٹے ،وقاص اعوان المعرو ف کا شی کے 24سالہ بھا ئی...