راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نمائندہ ) سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اعظم کاشف کی تیسری بار تعیناتی اور اساتذہ و ایپکا کے احتجاج نے جمعرات کو پرتشدد صورتحال اختیار کرلی۔فریقین ایک دوسرے پر تشدد اور حملے کے الزامات عائد کررہے ہیں جبکہ نجی سکولوں کی تنظیموں میں بھی اختلاف نظر آرہا ہے ۔ایک گروپ اساتذہ اور ایک گروپ اعظم کاشف کو سپورٹ کرتا نظر آرہا ہے۔ادھر سی ای او اعظم کاشف کا موقف ہے کہ مجھ پر تشدد میں ملوث اساتذہ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کروں گا ۔جبکہ اساتذہ نے جمعہ کو ضلع راولپنڈی کے تمام سرکاری سکول بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے پریس کلب میں احتجاجی اجلاس طلب کرلیا اور اعلان کیا ہے کہ اعظم کاشف کی تبدیلی تک احتجاج جاری رہے گا۔ایک نجی سکولوں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ الیاس کیانی نے اساتذہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن اساتذہ اور ملازمین پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، گرفتار اساتذہ کو رہا کیا جائےجبکہ ایک اور تنظیم نےاعظم کاشف کی حمایت کی ہے۔آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن اور ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی ابراراحمد خان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں ایپسما ضلع راولپنڈی کے صدر ابرار احمد ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن محمد اعظم کاشف پر حملہ اور زدو کوب کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے فوری طور پر قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ ایپسما، ایپکا، پی ٹی یو اور دیگر تنظیموں کے قائدین سی ای او ایجوکیشن محمد اعظم کاشف کو مبارک باد دینے اور ان سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے سی او ایجوکیشن آفس کے قریب پہنچے تو پہلے سے موجود مظاہرین نے ہمارے بینر اور پلے کارڈ چھین لیے اور حملہ کردیا۔ اس حملہ کے نتیجے میں بہت سے ساتھی زخمی ہوئے۔ اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں نے مبینہ طور پر اعظم کاشف پر بھی تشدد کیا ۔دریں اثناء اعظم کاشف کی تیسری بار تعیناتی کیخلاف پنجاب ٹیچرز یونین، پنجاب ایجوکیٹر زایسوسی ایشن، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن، ایس ای ایس ٹیچرز یونین اور دیگر اساتذہ کی تنظیموں کا دفتر سی ای او کے سامنے احتجاج جاری رہا ۔ اساتذہ راہنماوں کے مطابق اعظم کاشف پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی تنظیم کے چند افراد کے ساتھ آ گئے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان لوگوں نے کیمپ کے اندر موجود اساتذہ اور کلریکل سٹاف پر تشدد شروع کر دیا۔ تنظیموں نے اساتذہ اور کلرکس ایسو سی ایشن کے ساتھ ہونے والی مبینہ پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے آج سے پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دے دی ۔ اساتذہ راہنماوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک ہمارے گرفتار ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ آج ضلع راولپنڈی کے تمام سکولوں کی مکمل تالہ بندی ہو گی ،کوئی تدریسی کا م نہیں ہو گا۔
اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی نے QS سبجیکٹ رینکنگ 2023ء میں مختلف مضامین میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ...
گوجرخان رمضان المبارک شروع ہوتے ہی گیس اور بجلی بندش نے شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دیں ۔ رمضان المبارک...
راولپنڈی راولپنڈی میں گزشتہ روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس دوران واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی...
اسلام آباد ا نسداد منشیات فور س نے ملک گیر آپریشنز کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کےمتعدد...
راولپنڈیتحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی بڑی ہمشیرہ، سید رمضان حسین شاہ...
اسلام آباد کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے جمعہ کو اڈیالہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام...
دینہ دینہ کے نواحی علاقہ میں راستہ اور رشتوں کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید...
اٹک رہنما تحریک انصاف میجر گر وپ ٹھیکیدار نو ر محمد اعوان کے بیٹے ،وقاص اعوان المعرو ف کا شی کے 24سالہ بھا ئی...