خاتون اہلکار کی وفاقی محتسب انسداد ہراسیت اور دیگر کیخلاف مقدمات کی درخواست

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کی اسسٹنٹ (ز) نے تھانہ سیکرٹریٹ میں وفاقی محتسب انسداد ہراسیت کشمالہ طارق، ایڈمن آفیسر حماد صدیقی، کوآرڈنیشن آفیسر مس تسمیہ خان اور ایف آئی اے کے دو اہلکاروں مون اور رضوان مہدی کے خلاف ہراسیت، مار کٹائی، جان سے مار دینے کی دھمکیاں اور موبائل چھیننے کے الزام میں مقدمات کی درخواست دے دی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اس کو شام چھ بجے تک آفس میں روک رکھا ، بدتمیزی کی اور ہراساں کیا اور اس کا موبائل بھی چھین لیا۔ مدعیہ کے مطابق وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے کہنے پر ان سب نے مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا۔ ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں، سردست فوری کارروائی کی ضرورت نہیں۔